پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعے کو کہا کہ عالمی کمیونٹی کو ’اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی کی مہم کو ختم کرنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات لینے چاہییں۔‘
دفتر خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا: ’پاکستان کو اس بات پر مایوسی ہے کہ عارضی وقفے کے بعد اسرائیل نے فلسطینیوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔‘
ان کے بقول جنگ میں عارضی وقفے نے غزہ کے لوگوں کو نہایت اہم اور ضروری مہلت فراہم کی تھی اور قیدیوں کا تبادلہ اسی وجہ سے ممکن ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا: ’پاکستان اپنے موقف کو دہراتا ہے کہ ایک پائیدار اور دیرپا سیزفائر ہونا چاہیے تاکہ وسیع پیمانے پر انسانی بنیادوں پر امداد اور زخمیوں کی طبی مدد کی جاسکے اور اسرائیلی قابض فورسز کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے بےدخل ہونے والوں کو پناہ مل سکے۔‘
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا: ’ہمیں اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔ ہم جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملوں، پرتشدد کارروائیوں اور قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ جابرانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘
ایران کی ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی
ایران نے جمعے کو غزہ پر اسرائیل کی جانب سے دوبارہ جنگ مسلط کرنے پر’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دے دی۔
راه حلی جز استمرار آتشبس و ارسال گسترده کمکهای انسانی در غزه و توافق بر سر تبادل اسرای طرفین وجود ندارد. اسرا با جنگ آزاد نمی شوند بلکه در بمبارانها کشته میشوند. استمرار جنگ واشنگتن و تلآویو یعنی نسلکشی جدید در غزه و کرانه باختری. گویا آنان به تبعات سخت بازگشت به جنگ فکر…
— H.Amirabdollahian امیرعبداللهیان (@Amirabdolahian) December 1, 2023
ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے ایکس پر لکھا: ’واشنگٹن اور تل ابیب کی جنگ کا مطلب ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں نئے سرے سے نسل کشی ہے۔ لگتا ہے کہ انہوں نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کے سنگین نتائج کے بارے میں سوچا ہے۔
-
غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری دوبارہ شروع، مزید 100 فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر آج جمعہ کے روز اپنی بربریت کا دوبارہ آغاز کیا ...
مشرق وسطی -
غزہ پر دوبارہ اسرائیلی بمباری نسل کشی کا نیا خونی باب ثابت ہوگا: فلسطینی ایوان صدر
فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کے غزہ پر اپنے ...
مشرق وسطی -
مختلف مراحل میں قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے لیے تیار ہیں: حماس رہنما
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما محمود مرداوی نے جمعے کو کہا ہے کہ ان کی جماعت ...
مشرق وسطی