انتخابات ملتوی کرانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی، قرارداد آزاد پارلیمانی گروپ کے سنیٹر ہدایت اللہ نے جمع کرائی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختوا اور بلوچستان میں انتخابی امیدوار کو نشانہ بنایاگیا، سکیورٹی چیلنجوں کی وجہ سے الیکشن تین ماہ کے لیے ملتوی کئے جائیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کئے جائیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے، انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔