پاکستان تحریک انصاف 'بلے' کے انتخابی نشان سے محروم
سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کا موقف درست مان لیا
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کر دیا۔
اسلام آباد میں ہفتے کے روز رات گئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خود فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر سربراہی جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے فیصلے میں پشاورہائی کورٹ کی دلیل مسترد کردی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کادائرہ اختیار نہیں بنتا۔
عدالت کے مطابق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل دن کے دوران سماعت فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جسے رات گئے سنایا گیا۔
-
انتخابی ریگولیٹرنے پی ٹی آئی سے'بلے'کا نشان واپس لےلیا،پرچم کےتاجروں کونقصان کاسامنا
عمران خان کا بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع، تاجران کو مالی نقصان سے ...
پاكستان -
پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا نشان واپس مل گیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور ...
پاكستان -
پی ٹی آئی کو ’بلا‘ نہ مل سکا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ نے بحال رکھا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے انتخابی نشان ’بلے‘کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن ...
پاكستان