پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات میں بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہب اور ثقافت کی وجہ سے لازوال برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں پر بہت زیادہ عزت اور پیار ملا ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثناء نگران سعودی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر میں محسن نقوی سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات خوش گوار گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
#لاہور|نگران وزیراعلی پنجاب جناب محسن نقوی نے اپنے دفتر میں #خادم_حرمین_شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کا استقبال کیا۔دوران ملاقات خوش گوار گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ pic.twitter.com/9B0xAAg2P5
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) January 18, 2024
-
ڈیووس: سعودی وزیرخارجہ کی نگراں وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں نگران وزیر اعظم پاکستان انوار ...
پاكستان -
سعودی عرب اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
سعودی عرب اور پاکستان کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں کا آغاز ہو گیا جن میں شرکت کے ...
پاكستان -
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کن نوکریوں کے مواقع بڑھ رہے ہیں؟
پروفیشنل نیٹ ورک لنکڈ اِن نے بدھ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ان 15 شعبوں ...
ایڈیٹر کی پسند