پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نگران وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزارت داخلہ کے 'ایکس' اکائونٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری تجارت سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شامل تھے۔
وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکیی کی ملاقات، ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری تجارت سمیت اعلیٰ حکام بھی شامل، پاکستان کے سرفہرست کے 10 صنعتکاروں کے وفد کی ریاض میں قیادت کرنے کا ارادہ ہے، pic.twitter.com/96x2r30gHB
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) January 30, 2024
ملاقات میں نگران وزیر کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کے چوٹی کے 10 صنعتکاروں کے وفد کی ریاض میں قیادت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
دونوں عہدیداران کی ملاقات میں پاک سعودی بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے سعودی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کے لیے اقدام لے رہے ہیں۔