'او آئی سی' جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرے : نگران وفاقی وزیر
پاکستان کے نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ 'او آئی سی' کو چاہیے وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات کرے۔ انھوں نے یہ بیان فلسطینی سفیر احمد جواد کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان سمیت "او آئی سی' کے دیگر ارکان سعودی عرب، ایران، ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا، مصر اور قطر کو آگے بڑھ کر اقدام کرنا چاہیے۔
انیق احمد خان نے تجویز کیا کہ اس سلسلے میں اہم مسلم ممالک کا ایک وفد 'او آئی سی' کے پلیٹ فارم سے ترتیب دیا جائے جو نیتن یاہو کے ساتھ سیز فائر پر بات کرے۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے نگران وفاقی وزیر کے اس بیان کو رپورٹ کیا ہے۔
نگران وزیر نے کہا 'پاکستان فلسطین کاز کی غیرمعمولی طور پر حمایت کرنے والا ملک ہے اور اس کاز کے لیے یہ حمایت جاری رکھی جائے گی۔ مسلم امہ کا اتحاد ہی فلسطین کاز کو آگے بڑھا سکتا ہے اور اس دیرینہ مسئلہ کے حل میں مدد دے سکتا ہے۔'
اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ نے غزہ میں خوراک کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد ہلاکتوں کے واقعہ کی مذمت کی۔ ترجمان نے کہا 'یہ واقعہ اسرائیل کی غیر انسانی پالسیی کا ایک واضح اظہار ہے کہ اسرائیل کس طرح فلسطینیوں کو بھوک اور فاقہ کشی سے مارنا چاہتا ہے۔'
-
غزہ میں انسانی صورتحال کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل ہے: فرانس
غزہ کی پٹی کے مکینوں کو درپیش مشکل انسانی حالات کے حوالے سے فرانسیسی وزیر خارجہ نے ...
مشرق وسطی -
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 30,320 تک پہنچ گئی: وزارت
غزہ کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر ...
مشرق وسطی -
ماہِ رمضان تک غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی 'امید' ہے: بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ انہیں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان تک ...
مشرق وسطی