پشاور: بورڈ بازار کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مبینہ طور پر بورڈ بازار میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ مزید کہا کہ بورڈ بازاردھماکے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، دھماکا خودکش تھا یا نہیں ابھی نہیں کہہ سکتے، بارودی مواد منتقل کرنے کے دوران دھماکا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال ہوا، ٹارگٹ کون تھاکچھ نہیں کہہ سکتے، تفتیش کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

قبل ازیں، ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے بتایا کہ تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

اظہار مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لیے دعائےمغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اسے جڑ سےاکھاڑ ڈالیں گے، شہبازشریف نے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعے پر رپورٹ مانگ لی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی اظہار مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سےرپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سمیت 10 شدت ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ 8 اور 9 مارچ 2024 کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کیں جس میں 10 دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں