کے ایس ریلیف کے طبی کیمپوں نے پاکستان میں آنکھوں کی بیماریوں کے خلاف مدد فراہم کی

امدادی ایجنسی کے 23,356 سے زیادہ طبی معائنے اور 1,656 سے زیادہ کامیاب سرجریز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز (کے ایس ریلیف) نے منگل کے روز پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں چار میڈیکل کیمپوں کی اسپانسر شپ کے کامیاب اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جنوبی ایشیائی ملک میں نابینا پن اور آنکھوں کی بیماریوں سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

الابصار انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کے تعاون سے منعقدہ کیمپوں کا مقصد ایسے افراد کو آنکھوں کی نگہداشت کی جدید سہولیات فراہم کرنا تھا جو خصوصی علاج تک رسائی سے محروم یا مالی مجبوریوں کا شکار ہیں۔

کے ایس ریلیف پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مفت طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً میڈیکل کیمپ لگاتا ہے جہاں ضرورت مندوں کو علاج اور سرجری کی سہولت ملتی ہے۔

سعودی انسانی ہمدردی کی تنظیم نے ملک کے صحت کی نگہداشت کے شعبے میں ادویات، طبی سازوسامان اور ایمبولینسز کا عطیہ دے کر اور صحت کے منصوبوں کی حمایت کر کے بھی تعاون کیا ہے جن کا مقصد مقامی آبادی کی صحت کی مجموعی صورتِ حال کو بہتر بنانا ہے۔

کے ایس ریلیف نے ایک بیان میں کہا، "دور دراز رسائی کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد آنکھوں سے متعلق مسائل کا ابتدائی مرحلے میں کھوج لگانا اور ان کا ازالہ کرنا تھا تاکہ نابینا پن کا مقابلہ اور ہزاروں افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر کیا جا سکے۔"

بیان میں مزید کہا گیا، "پروگرام کی پوری مدت کے دوران 23,356 سے زیادہ طبی معائنے اور 1,656 سے زیادہ سرجریز کامیابی سے مکمل ہوئیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ادویات کے ساتھ بصارت کی اصلاح کے لیے چشموں کے 3,788 جوڑے تقسیم کیے گئے۔"

اس اقدام نے یہ یقینی بنایا کہ افراد کو نہ صرف ضروری علاج ملے بلکہ ان کی بصری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ضروری چشموں تک بھی رسائی حاصل ہو۔

یہ کیمپ کراچی، ماتلی، کنڈیرو اور شکارپور کے شہروں میں منعقد کیے گئے جس سے ان علاقوں کے رہائشیوں کو آنکھوں کی نگہداشت کی خصوصی خدمات سے استفادہ اور اپنی بینائی دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔

کے ایس ریلیف نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے مقاصد اور نابینا پن سے متأثرہ افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے سعودی ریاست کی جو ثابت قدم وابستگی اور لگن ہے، یہ مہم اس کی عکاسی کرتی تھی۔

اس نے مزید کہا کہ ان میڈیکل کیمپوں کے ذریعے ایجنسی کی ٹیمیں ہزاروں مریضوں کی بینائی بحال کر کے اور ایک روشن مستقبل کی امید فراہم کر کے ان کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لائی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں