سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود نے اسلام آباد میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسزچیف نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیر ملکی سفرا شریک ہوئے۔
پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستوں نے سلامی پیش کی جبکہ پاک فضائیہ کے جدید طیارے جے ایف 17، ایف سولہ اور میراج طیارے نے فضائی مظاہرہ کیا۔