ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کریں گے

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کو 2022 کے حج کے موقع پر خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سنہ 2022 میں خطبہ حج دینے کی سعادت حاصل کرنے والے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اس دفعہ عید بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔ وہ فیصل مسجد میں خطبہ دیں گے اور اس کے بعد نماز عید کی امامت کریں گے۔

ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کی جانب سے نماز عید کی امامت کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کی جانب سے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کرنے کے لیے آنے کا امکان ہے۔ اس وجہ سے ضلعی اور شہری انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عید کی نماز کے لیے فیصل مسجد کے لیے سکیورٹی پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نو روزہ دورے پر دو روز قبل پاکستان پہنچے تھے۔ نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا تھا۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اسلام آباد میں سیرت النبی میوزیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ وہ نوجوان حفاظ کے درمیان قرات کے مقابلے کی صدارت بھی کریں گے۔

عید کے موقع پر ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کے دورہ پاکستان کو بہت اہمیت کا حامل دورہ سمجھا جا رہا ہے۔ جہاں وہ فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کے ساتھ ساتھ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور کئی دیگر اعلیٰ حکام، سیاسی و مذہبی رہنماوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ رابطہ عالمی اسلامی کے متعدد منصوبوں کا دورہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں