سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ولی عہد وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، ایوان شاہی کے مشیر محمد بن مزید التویجری، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی موجود تھے۔

پاکستان کی طرف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیرتوانائی سردار اویس، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے شرکت کی۔

وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود پاکستان بھیجنے کے حوالے سے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزرا کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں