مسجد نبوی کے امام الشیخ صلاح البدیر سات روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سات روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان مذہبی امور مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے ان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔

پاکستان میں قیام کے دوران ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں