کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ، 21 افراد جاں بحق، 40 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 21 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جعفر ایکپریس کی روانگی کے وقت ہوا، جس وقت تمام مسافر ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔

پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9 بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 46 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے، جہاں انہیں ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ قابل مذمت اور معصوم افراد کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف اب عام معصوم افراد، مزدور بچے اور خواتین ہیں۔ دہشت گرد بالکل قابل رحم نہیں۔ دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، ان تک بھی پہنچیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں