پاکستان کا نئے محصولات پر بات چیت کیلئے اعلی سطحی وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ
پاکستان نے نئے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کے روز اسلام آباد میں ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکہ کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیرف سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، طارق فاطمی اور ہارون اختر شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے وفد امریکہ جائے گا، وفد امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر بات کرے گا جب کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان بھی شامل ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے وفد کو نئےٹیرف پر مذاکرات کے بعد لائحہ عمل طے کرنےکا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کو نئے ٹیرف پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ پیش کی گئی اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت امریکہ کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
-
مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال سے عالمی امن کو شدید خطرہ ہو سکتا ہے: پاکستان
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ...
بين الاقوامى -
پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
مسلم دنیا کے مفادات کے لیے کام کرنے کا عزم
پاكستان -
اقتصادی نمو کے لیے ترقی پسند ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: پاکستان کے ایلچی برائے متحدہ عرب امار
فیصل ترمذی نے پاکستان میں ترقی کے کئی مواقع کی طرف توجہ دلائی
پاكستان