پاکستانی اب یو اے ای کا پانچ سالہ ویزا حاصل کر سکیں گے

یہ سہولت ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے: اماراتی امیگریشن حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پانچ سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا ہے جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

جیو نیوز نے متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ویزا ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔

حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا پانچ سال کے لیے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

حکام نے پانچ سالہ ویزے سے متعلق بتایا کہ سیاح کو ہر وزٹ پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہے جسے مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے تاہم، ایک سال میں مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ قیام نہیں ہونا چاہیے۔

یو اے ای امیگریشن حکام نے مطابق ویزے کے لیے چند دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔

1. کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ

2. حالیہ رنگین تصویر

3. ریٹرن ٹکٹ

4. قیام کا ثبوت (ہوٹل بکنگ یا رہائشی پتا)

5. بینک اسٹیٹمنٹ جس میں گزشتہ چھ ماہ میں کم از کم چار ہزار امریکی ڈالرز یا اس کے مساوی رقم ہو۔

6. متحدہ عرب امارات میں قابل قبول ہیلتھ انشورنس

حکام نے بتایا کہ درخواست کا عمل آسان ہے اور درخواست جمع کرانے کے 48 گھنٹوں کے اندر منظوری متوقع ہے جب کہ ویزے کے لیے درخواستیں آن لائن یا منظور شدہ ویزا سینٹرز کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ویزا تمام ممالک خصوصاً پاکستانیوں کے لیے بھی دستیاب ہے اور پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر بہترین آپشن ہے جو خاندان سے ملاقات، کاروباری مواقع کی تلاش یا طویل چھٹیوں کے لیے متحدہ عرب امارات آنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں