بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پولیس نے بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر 19 دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگرد آٹھ موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے تین دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتےدیکھا گیا۔

سی پی او پشاور نے بتایا کہ دہشتگرد پولیس چوکی کےکیمروں کو نشانہ بناکر حملہ کرنا چاہتے تھے اور دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں