پاکستانی فوج کی انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا گیا۔
حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے پاکستان فوج کے حاضر سروس جنرل کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
جنرل عاصم ملک کے دسویں مشیر قومی سلامتی ہیں۔ یہ عہدہ اپریل 2022 سے خالی تھا۔