ائیر کرافٹ انجینئرز تنازع خاتمے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال

پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو گیا۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیر پورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پی آئی اے کے ائیر کرافٹ انجینئرز کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع کے باعث قومی ائیرلائن کی پروازوں کا آپریشن رک گیا تھا۔ انجینئرز نے سی ای او پی آئی اے کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے طیاروں کی کلیئرنس روک دی تھی، جس سے پی آئی اے کی پروازوں کو شدید متاثر ہونا پڑا۔

اس ہڑتال کے نتیجے میں گزشتہ رات آٹھ بجے کے بعد پی آئی اے کی 12 بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، جس کے باعث مسافروں خاص طور پر عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز نے کہا ہے کہ وہ تب تک کام نہیں کریں گے جب تک قومی ائیرلائن کے سی ای او کا رویہ تبدیل نہیں ہو جاتا۔ اس صورتحال کے باوجود، پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں تاکہ متاثرہ مسافروں کو جلد از جلد سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں