جرمنی : میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستانی فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے میونخ میں جاری سیکیورٹی کانفرنس میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران علاقائی سلامتی اور انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بات اتوار کے روز پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 12 سے 14 فروری کے درمیان ہونے والی 62ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ان دنوں میونخ میں ہیں۔

کانفرنس میں دنیا بھر سے حکومتی عہدیدار اور سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔ یہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کا سالانہ ایڈیشن ہے۔ جہاں پر علاقائی و عالمی سیکیورٹی مسائل بطور خاص زیر بحث آتے ہیں۔

سی ڈی ایف نے وزیر خارجہ امریکہ کے علاوہ بھی متعدد عالمی زعماء سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور کے علاوہ عالمی موضوعات اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون زیر غور رہا۔

ملاقات کے دوران اعلیٰ امریکی سفارتکار کے ساتھ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اور اضافے پر بات ہوئی۔

پاکستان نے پچھلے ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے سلسلے میں قائم کیے گئے امن بورڈ میں شرکت کرے گا۔ غزہ بورڈ کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کر رہے ہیں۔ یہ امن بورڈ ابتدائی طور پر غزہ میں امن و تعمیر نو کے سلسلے میں اقدامات کرے گا۔

اسلام آباد اور امریکہ کے درمیان پاک بھارت جنگ کے بعد سے مسلسل رابطہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس چار روزہ جنگ کو دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان ختم کرایا تھا۔

سال 2025 سے امریکہ و پاکستان کے درمیان سفارتی سطح پر تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ کئی بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ جن میں سلامتی سے متعلق تعاون، علاقائی سلامتی و استحکام کے سلسلے میں شیئرنگ کے ساتھ ساتھ تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوتا رہا ہے۔

جولائی 2025 میں امریکہ و پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی صدر نے پاکستان پر عائد ٹیرف میں کمی کا اعلان کیا۔ نیز پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی و معدنیات کے شعبے میں اتفاق کیا۔

میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے سلسلے میں فیلڈ مارشل کے دورہ جرمنی کے دوران جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں جرمنی کے خارجہ و سلامتی سے متعلق امور کے مشیر سے بھی ملاقات ہوئی جو جرمن چانسلر کو ایڈوائس کرتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سے برازیل کے چیف آف جوائنٹس سٹاف نے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ و باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ نے بھی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں