پاکستان اور بنگلہ دیش میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون میں اضافے کا معاہدہ طے پا گیا

دونوں ممالک کے وزراء داخلہ نے ڈھاکہ میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بنگلہ دیش اور پاکستان نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے اور دونوں ممالک کے حکام نے انسدادِ منشیات ایجنسیوں کے درمیان قریبی انٹیلی جنس کے تبادلے اور تعاون کا عہد کیا ہے، پاکستانی وزارتِ داخلہ نے ہفتے کے روز کہا۔

پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب صلاح الدین احمد سے ملاقات کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے جس میں دونوں حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستانی وزارتِ داخلہ نے بیان میں کہا، "دونوں ممالک منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ روکنے کے لیے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں گے۔ منشیات کی غیر قانونی فروخت اور رسد کے ذرائع توڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔"

بیان کے مطابق دونوں حکام نے وزارتوں کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے منشیات کے سمگلروں اور نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات کا بروقت تبادلہ کریں گے۔

پاکستانی وزارتِ داخلہ کے مطابق نقوی اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال ور داخلی سلامتی اور سول مسلح افواج کی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزارت نے مزید کہا، "انہوں نے انسدادِ دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں تعاون بڑھانے کے بارے میں بھی بات کی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں