امریکی ارکان کانگریس کا دورہ پاکستان، فیلڈ مارشل سے ملاقات

علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی کانگریس کے ارکان کا ایک وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ جس نے مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس کے ارکان نے اس امر پر زور دیا کہ امریکہ و ایران کے درمیان اسلام آباد معاہدے کے بعد پاکستان کے ساتھ امریکہ کے معاشی، تجارتی اور اداراتی تعلقات کو اور مضبوط کیا جانا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے امریکہ و ایران کی جنگ رکوانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی ثالثی پر مبنی کوششوں کے نتیجے میں ہی ایک مفاہمتی یادداشت پر دونوں ملکوں نے دستخط کیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان 28 فروری سے جنگ جاری تھی۔ تاہم 40 دن کی جنگ کے بعد اس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی وجہ سے طویل وقفہ ہوا۔ لیکن اب جولائی کے دوسرے عشرے میں ایک بار پھر امریکہ ایران جنگ کا ایک دور شروع ہوگیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی سلامتی کے لیے امن کوششوں کے ساتھ ساتھ دفاعی و معاشی تعاون و تعلقات میں بھی غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے میڈیا ونگ 'آئی ایس پی آر' کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کے ارکان جس میں ایوان زیریں کے ریان کیتھک اور مائیکل جیمز نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ جہاں دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات کے علاوہ علاقائی سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔ عسکری معاملات کے علاوہ معاشی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں معاشی اعتبار سے غیر معمولی پوٹینشیئل موجود ہے۔ انہوں نے علاقائی سلامتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا علاقے کے ملکوں کی ترقی و معاشی پیداوار کے استحکام میں کلیدی کردار ہے۔ تجارتی پھیلاؤ مواصلاتی رابطوں کا مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے پاکستان میں جاری بنیادی نوعیت کی اصلاحات کا بھی ذکر کیا جو جاری ہیں اور جن کا مقصد کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہے۔ تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آسکیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صدر ٹرمپ کے ساتھ بھی کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ان کے دو طرفہ تعلقات و قربت میں پاک بھارت جنگ کے بعد غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ جنگ پچھلے سال مئی میں ہوئی تھی جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

کانگریس کے ارکان نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کے علاقائی استحکام کے لیے غیر معمولی کردار کی تعریف کی اور اسے سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں