سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات بحران کی زد میں ہیں۔ ایک سعودی کی حیثیت سے ہم تعلیم کے لیے امریکا میں کسی کالج میں جاتے ہیں،امریکا سے محبت کرتے ہیں اور اسے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں اس موضوع کے بارے میں امریکی بحث کی غیرحقیقت پسندی سے پریشان ہوں، جو اکثر یہ تسلیم کرنے میں ناکام رہتی ہے کہ دراڑ کتنی گہری اور سنگین ہوچکی ہے؟
ایک زیادہ حقیقت پسندانہ بحث میں ایک لفظ پرتوجہ مرکوز کی جائے:’’طلاق‘‘۔ جب صدر براک اوباما نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کی تو ہم سعودیوں نے انھیں سمجھا کہ وہ 70 سالہ شادی کے ٹوٹنے کے خواہاں ہیں۔
ہم کیسے نہیں کرسکتے؟آخرکار، معاہدے میں خامیاں سب جانتے ہیں. یہ ایران کے لیے جوہری بم کی راہ ہموار کرتا ہے اور اس کی سپاہ پاسداران انقلاب کا جنگی سینہ بھرتا ہے جس نے عرب دنیا میں اپنی گماشتہ ملیشیاؤں کو پھیلا رکھا ہے اورانھیں لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے ہتھیارمہیا کررکھے ہیں۔ان کا ہدف لوگ پہلے ہی امریکا کی طرف دیکھ رہے تھے تاکہ ان کی حفاظت کی ضمانت دینے میں مدد مل سکے۔
گذشتہ ہفتے کے آخرمیں وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے نیگیف میں ایک کانفرنس میں شرکت کی۔اس کی میزبانی اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ کررہے تھے۔اس میں متعدد عرب وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ بلینکن نے اس موقع کوعلاقائی یک جہتی کی عملی تصویرکے طور پرپیش کرنے کی کوشش کی اور ایران سے جوہری معاہدے سے پیدا ہونے والی دراڑ کوپاٹنے کی بھی کوشش کی لیکن خطے کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔
امریکی عوام کوجوہری اسلحہ پر قابو پانے کے نام پر دھوکا دہی سے فروخت کیا گیا یہ معاہدہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکاکے قائم کردہ علاقائی نظام پرایک حملہ ہے۔ واضح طور پرسعودی عرب سے دشمنی کرتے ہوئے، خطے میں امریکاکے دوسرے سب سے بڑے اتحادی اسرائیل کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا تھا۔یہ معاہدہ امریکا کی قیادت میں علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی جگہ ایک کنسرٹ سسٹم قائم کرتا ہے جس میں روس اورچین کی حمایت سے ایران امریکاکا نیا ذیلی ٹھیکیدار بن جاتا ہے جبکہ امریکا کے سابق اتحادی یعنی خلیجی ریاستیں اور اسرائیل دوسرے درجے کی حیثیت میں چلے گئے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے مصنفین کے نزدیک یہ معاہدہ امریکا کوایران پر قابو پانے کے کاروبار سے باہر لے جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں علاقائی امن واستحکام پر ایران کے حملوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ جمعہ کو جب بلینکن اسرائیل کے بانی وزیراعظم ڈیوڈ بن گورین کے مدفن سدی بکرجانے کی تیاری کررہے تھے تو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے جدہ میں آرامکو کی تنصیب پر راکٹ حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ ایران کی جانب سے براہِ راست اپنی سرزمین سے یا بالواسطہ طورپر گماشتہ تنظیموں کے ذریعے کیے گئے قابل مذمت حملوں کے ایک طویل سلسلے کاتازہ وار تھا۔
اوباما اور بائیڈن انتظامیہ کے دورمیں ایران کی جارحیت کے ردعمل میں امریکا کی جانب سے صرف یہ سننے کو ملا ہے کہ سعودی عرب کشیدگی میں اضافے سے بچنے کی کوشش کرے۔ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ساتھ سرحدوں پر ہونے والے تنازع کے لیے مملکت پراکثر الزام عاید کیا جاتا ہے-ایران ایک ایسی غیرملکی طاقت ہے جسے بائیڈن انتظامیہ پابندیوں سے نجات دلاکرسیکڑوں ارب ڈالر سے مالامال کرنے کا وعدہ کر رہی ہے۔ روس کو بھی اس صورت میں ریلیف ملے گا اور یہ رقم بلاشبہ یوکرین میں جنگ کی مالی معاونت کی طرف جائے گی۔
اس معاہدے کو جوازفراہم کرنے کے لیے اوباما کی طرف سے پیش کردہ ’’توازن‘‘کا دکھلاوا کبھی زیادہ عقلی معنی نہیں رکھتا تھا۔ آخرکار، اگر کوئی دوست آپ کی ضروریات کو آپ کے دشمنوں کی ضروریات کے ساتھ ’’متوازن‘‘ کرنے کا وعدہ کرتا ہے، تو یہ نتیجہ اخذ کرنا مناسب ہوگاکہ وہ اب آپ کا دوست بننے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ امریکا دوستی کے بجائے اپنے پرانے دوستوں کو ایران کے لیے انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرنے کی طرف مائل ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں جب ایران نے عراق کے شمالی شہراربیل میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب بیلسٹک میزائل داغا تھا تو اس نے ایک اسرائیلی تنصیب کو نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینیرعہدہ دار نے ایرانی دعوے کی تصدیق کی تھی جبکہ بعض دیگرعہدے داروں نے اس کی تردید کی تھی مگر تب تک نقصان ہو چکا تھا۔ ایک امریکی عہدہ دار نے اس کارروائی کے ذریعے اپنے پروپیگنڈے سے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے میں ایران کی مدد کی تھی۔
خطے کی عرب ریاستوں اور خاص طورپر سعودی عرب کے لیے یہ عجیب وغریب تماشا تھا۔ اگر امریکی ایران کے خلاف اسرائیل کا ساتھ نہیں دیں گے تو اس بات کا کیا امکان ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہوں گے؟
یہ زیادہ عرصہ پہلے کی بات نہیں تھی کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں کے سامنے علاقائی بالادستی کے متمنی تمام اداکاروں کے خلاف خود کو اپنی ڈھال کے طور پر پیش کیا تھا۔ اتحاد کا شناختی کلمہ ’اجتماعی دفاع‘ تھا۔
ان دنوں امریکا ایران کے خلاف فوجی سدجارحیت کو’’ناشکرے اتحادیوں‘‘کے کہنے کے مطابق مائل بہ جنگ ڈھلوان کے طورپرپیش کرتا ہے۔ اگرچہ یہ رویہ ڈیموکریٹس میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے لیکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی ستمبر2019 میں ابقیق ریفائنری پر حملے کے بعد الریاض کی ایران کو روکنے میں مدددینے میں ناکام رہے تھے۔ ان کے مشرق اوسط سے دستبرداری کے ارادے سے متعلق بیانات کے ساتھ سد جارحیت کوترک کرنے سے سعودیوں کو حیرت تو ہوئی کہ کیا ری پبلکن بھی طلاق کا ہدف نہیں رکھتے تھے۔
لیکن یہ بائیڈن انتظامیہ کا ایران سے جوہری معاہدے کو دوبارہ زندہ کرنے کا عزم ہے جس نے سعودیوں کو سب سے زیادہ یقین دلایا ہے کہ امریکا اس علاقائی نظام کو ختم کرنے کے درپے ہے جو اس نے تخلیق کیا ہے، خواہ اس سے کتنی ہی ’’بدروحیں‘‘ جنم لیں، یہ اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ہیں۔
بظاہر کوئی چیزوائٹ ہاؤس کو اس کے مقصد سے نہیں ہٹا دے گی۔ویانا میں مذاکرات کے دوران ہی میں ایران کی جانب سے حملوں میں مزید ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ شام کے علاقے طنف میں امریکی افواج پر ایرانی آلہ کاروں کے حملے اوربغداد میں امریکی سفارت خانے پر باربار حملوں نے بائیڈن کو پاسداران انقلاب کو سیکڑوں ارب ڈالر پہنچانے کے اپنے مقصد سے ہٹا دیا ہے۔
اس پالیسی کی عدم ہم آہنگی حیرت انگیز ہے جیسا کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران میں اس نے پہلے ہی بڑے پیمانے پرانسانی اور معاشی تباہی کو پیدا کیا ہے۔الریاض میں یہ امر فراموش نہیں کیا جاتا کہ 2014 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد شام میں روس اورایرانی اتحاد کا عروج ہوا جس نے اس ملک کے بیشتر بڑے شہروں کو برابرکر دیا اور ماسکو کو مشرقی بحیرہ روم کے کنارے ایک فوجی اڈے سے نوازا تھا اورسوویت یونین کے خاتمے کے بعد مشرق اوسط میں روس کے پہلی مرتبہ قدم مضبوط ہوئے تھے۔
جب سعودیوں نے اوباما کی فسطائیت پر احتجاج کیا تو انھوں نے جواب میں ان سے کہا کہ ’’انھیں خطے کو ایران کے ساتھ بانٹنا سیکھنا چاہیے‘‘۔ اور اب امریکا کے علاقائی اتحادیوں پر یہ بات ختم نہیں ہوئی ہے،اگرچہ کہ بائیڈن سعودی عرب سے یوکرین کے حوالے سے روس کے خلاف مہم میں مدد کے خواہاں ہیں اور تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن وہ روس کو پابندیوں سے چھوٹ دے رہے ہیں تاکہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی ضمانت جاری رکھ سکے۔وہ جزوی طور پر ایران کے یورینیم کے ذخائر کوبڑھانے اور ہتھیاروں کے لیے غیرقانونی سینٹری فیوجز سے بھری پڑی اس کی زیر زمین جوہری تنصیبات کی حفاظت کر رہا ہے۔
جب واشنگٹن مشرق اوسط میں روس اور ایران کو مضبوط کررہا ہے تو امریکا کے علاقائی اتحادی واشنگٹن کی یورپ میں روس پر قابو پانے میں کیوں مدد کریں؟یہاں رہنما امریکی مفروضہ یہ ہے کہ اگر کوئی ایک ہے تو ملک کے پرانے علاقائی اتحادیوں کے پاس ناشتے میں جو کچھ بھی پیش کیا جاتا ہے،اسے کھانا ہوگا اور اسے دوپہر کے وقت دوبارہ کھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ یہ مفروضہ انتہائی متکبرانہ اورغلط ہے۔
اگرچہ امریکی پالیسی حیران کن تضادات سے لبریزہے لیکن چین کی پالیسی سادہ اور سیدھی ہے۔ بیجنگ ریاض کو ایک سادہ سا معاہدہ پیش کررہا ہے:’’ہمیں اپنا تیل فروخت کریں اور ہمارے کیٹلاگ سے جو بھی فوجی سازوسامان چاہیں اس کا انتخاب کریں؛ اس کے بدلے میں توانائی کی عالمی منڈیوں کو مستحکم کرنے میں ہماری مدد کریں۔ دوسرے لفظوں میں، چینی وہ پیش کش کر رہے ہیں جو امریکا اورسعودی معاہدے کا ایک اور نمونہ نظر آتی ہے جس نے مشرق اوسط کو 70 سال تک مستحکم کیے رکھا ہے۔
ابھی تک جو بات واضح نہیں ہے وہ یہ کہ کیا چینی ایران کوروکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں یا وہ امریکی عقیدے کو ’’متوازن‘‘ بنانے میں شریک کر سکتے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ مئی میں الریاض کا دورہ کریں گے۔ یہ یقینی بات ہے کہ سعودی رہنما ان سے پوچھیں گے کہ کیا ایران کی جانب سے دنیامیں سب سے قابل اعتماد تیل پیدا کرنے والے ملک کی تیل کی تنصیبات پر حملے اور کشیدگی میں اضافہ چین کے مفاد میں ہے؟اوراگر ایسا نہیں ہے تو کیا بیجنگ اسے روک سکتا ہے؟