سعودی عرب کے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمی تغیرات جان کیری نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں منعقد ہونے والی ملاقات کے دوران موسمی تغیرات اور ماحولیات کے تحفظ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے منصوبوں کا جائزہ لیا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور قدرتی ماحولیاتی تحفظ کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے علاوہ جی 20 کی سربراہی کے دوران مضر صحت کاربن کے اخراج کے لئے کی جانے والی سعودی کوششوں کو سراہا گیا۔
ملاقات کے موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ماحولیات انجینئر عبد الرحمن الفضلی بھی موجود تھے۔
-
سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی سزا10 سال قید 50 لاکھ ریال جرمانہ مقرر
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جس کے مرتکب ...
مشرق وسطی -
ریاض معاہدے پر عمل درامد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہیں : امریکا
امریکی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ "ریاض معاہدے" پر عمل درامد یمن میں ...
بين الاقوامى -
حوثی باغیوں کے حملوں کےخلاف سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے: امریکا
منگل کے روز امریکی محکمہ خارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو حوثی باغیوں ...
بين الاقوامى