یو این ایلچی کو اسرائیل بدری کی دھمکی کا سامنا

رابرٹ سیرے پر قطر سے غزہ رقوم منتقلی میں مدد دینے کا الزام ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لائیبرمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے غزہ کے لئے قطر کی اعلان کردہ امدادی رقوم منتقلی میں مدد دی تو تل ابیب عالمی ادارے کے نمائندے کو اسرائیل بدر کر دے گا۔

اسرائیلی سیٹلائیٹ چینل ٹو نے لائیبرمین کے حوالے سے بتایا کہ مشرق وسطی امن عمل کے بارے میں یو این کے خصوصی ایلچی رابرٹ سیرے نے پہلے فلسطینی انتظامیہ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ قطر سے 20 ملین ڈالر امداد غزہ منتقل کرنے میں مدد کرے تاکہ وہاں حماس حکومت کے عمال کی تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔

محمود عباس کے انکار کے بعد اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند قومی رہنما لائیبرمین نے یو این ایلچی سیرے پر اس رقم کی متنقلی میں مدد فراہم کرنے کا الزام عاید کیا۔

سیرے نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ نے ان سے "غیر سرکاری" سطح پر اس معاملے میں رابطہ کیا تھا۔ میں نے غزہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ ادائیگی کے بارے میں انہیں بتایا کہ اس میں تاخیر کے یقینا وہاں کی سیکیورٹی صورتحال پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، تاہم میں نے انہیں واضح کیا تھا کہ ہم صرف اسی صورت رقم کی منتقلی میں مدد کر سکیں گے اگر اسرائیل سمیت قضیئے کے تمام فریق اس پر راضی ہوں۔

عالمی ادارے کے ایلچی نے باصرار یہ بات کہی کہ اسرائیل کو اس ضمن میں ہونے والی تمام تر گفتگو سے آگاہ رکھا جاتا رہا ہے۔

لائیبرمین نے فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ وہ اتوار کو اس تنازعے کے بارے میں ہنگامی اجلاس بلانے جا رہے ہیں جس سے متعلق اسرائیلی چینل کے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یو این خصوصی نمائندے کو ملک میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دلوانے کی کوشش کریں گے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان یگال پالمر نے کہا کہ ہم نے رابرٹ سیرے کے رویے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اور اس ضمن میں سخت اقدام اٹھائے جائیں گے۔ دفتر خارجہ سفارتی ویزوں کا اجرا کرتی ہے، وہ انہیں منسوخ یا واپس بھی کر سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size