اسرائیل کی 'جنات' کی مدد سے ایران، حماس کی جاسوسی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنات کی موجودگی اور انسانوں کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کی بحث قدیم ہے لیکن ایران کے ایک سرکردہ عالم دین نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل 'جنات' کی مدد سے ایران، لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی جاسوسی کر رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ "یو ٹیوب" پر سرکردہ ایرانی مذہبی رہ نما حجۃ الاسلام ولی اللہ نقی بورفر کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا ایک کلپ پوسٹ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران، حزب اللہ اور حماس کی جاسوسی کے لیے "جنات" کو تابع کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ علامہ بورفر جادو، ٹونے اور جناتی عملیات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں جنات کے موضوعات پر اکثر سرکاری نشریاتی اداروں میں گفتگو کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کا جنات کو تابع کرنے کا طویل تاریخی تجربہ ہے اور وہ ماضی میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے جنات سے مدد لیتے رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں نے ایران اور حماس کی جاسوسی کے لیے بھی جنات سے مدد لینے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ تاہم ایرانی 'ماہر جنات' نے اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے کوئی دلیل پیش نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں