الجزائری فٹ بال ٹیم بونس رقم اہلِ غزہ کوعطیہ کرے گی
غزہ کے محصور فلسطینی ہم سے زیادہ اس رقم کے حق دار ہیں: اسلام سلیمانی
برازیل میں ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والی الجزائر کی ٹیم نے بونس میں ملنے والی رقم کو اسرائیلی فوج کے محاصرے کا شکار اہل غزہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی کپ ٹورنا منٹ کے پہلے مرحلے میں روس کے خلاف میچ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلانے والے الجزائر کے کھلاڑی اسلام سلیمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''غزہ کے محصور فلسطینی ہم سے زیادہ اس رقم کے حق دار ہیں''۔
واضح رہے کہ الجزائر واحد عرب ملک ہے جس کی ٹیم نے برازیل میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور وہ پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی تھی۔الجزائری ٹیم کو جرمنی کے خلاف اہم میچ میں اضافی وقت میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دوچار ہونا پڑا تھا۔
لیکن اس شکست کے باوجود بہت سے مبصرین نے الجزائری کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ الجزائری ٹیم نے مقررہ وقت میں جرمن ٹیم کا سخت مقابلہ کیا تھا حالانکہ بہت سے الجزائری کھلاڑی روزے سے تھے مگر میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ روزہ ان کی شکست کا سبب نہیں بنا تھا۔
الجزائری ٹیم بدھ کو برازیل سے وطن واپسی پہنچی تھی اور کھلاڑیوں کا ہیرو کے طور پر زبردست استقبال کیا گیا ہے۔ان کے خیرمقدم کے لیے وزیراعظم عبدالمالک سلال خود ہوائی اڈے پر موجود تھے۔انھوں نے خاص طور پر ٹیم کے بوسنیا سے تعلق رکھنے والے کوچ واحد حلیل ہوزچ کو ان کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فٹ بال ٹیم کو ہوائی اڈے سے سبز اور سفید رنگ سے پینٹ کی گئی ایک بس میں لے جایا گیا۔ان دونوں رنگوں کے درمیان ہر کھلاڑی کا سرخ رنگ میں نام لکھا گیا تھا۔الجزائر کا قومی پرچم ان تینوں رنگوں پر مشتمل ہے۔الجزائریوں کی کثیر تعداد بھی کھلاڑیوں کا والہانہ خیرمقدم کرنے کے لیے آئی تھی۔ان کا جوش وخروش دیدنی تھا اور وہ کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔
-
مخالف جنس سے کھیل اسلام کے منافی ہے : سعودی عالم
وقت کے ضیاع والے کھیلوں اور فٹ بال میچ دیکھنے کی ممانعت ہے
ایڈیٹر کی پسند -
فٹ بال حرام ہے:اسرائیلی میڈیا نے پرانا سعودی فتویٰ ڈھونڈ نکالا
دنیا کی نظریں اس وقت برازیل پر لگی ہوئی ہیں جہاں سب سے مقبول کھیل فٹ بال کے عالمی ...
ایڈیٹر کی پسند -
شاہین اونٹ فٹ بال کےعالمی فاتح کی پیشین گوئی کرے گا
اماراتی اخبار اس مرتبہ اونٹ کو فاتح ٹیم کی پیشین گوئی کے لیے استعمال کرے گا
ایڈیٹر کی پسند -
پاکستان کی برازیل میں ہونے والے عالمی کپ میں ''شرکت''
ارجنٹینا کے فٹ بال ذمے داران کھیل سے زیادہ پاکستان کو جانتے ہیں: میراڈونا
ایڈیٹر کی پسند