شاہین اونٹ فٹ بال کےعالمی فاتح کی پیشین گوئی کرے گا

اماراتی اخبار اس مرتبہ اونٹ کو فاتح ٹیم کی پیشین گوئی کے لیے استعمال کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا کے مقبول کھیل فٹ بال کے گذشتہ عالمی کپ ٹورنا منٹ کے میچوں کے دوران پال دی آکٹوپس کی پیشین گوئیوں کا بڑا چرچا رہا تھا اور اس پر تکیہ کرنے والوں نے اس مرتبہ شاہین نامی ایک اونٹ سے اپنی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹو گرافر نے پیشین گوئی کرنے والے اس ''نایاب'' اونٹ کو دریافت کیا ہے اور وہ دبئی کے صحرا میں پایا جاتا ہے۔شاہین اونٹ برازیل میں ہونے والے عالمی کپ ٹورنا منٹ کے میچوں کی پیشین گوئی کے لیے تیار ہے۔

وہ ایسا کیسے کرے گا؟ دبئی سے شائع ہونے گلف نیوز نے اپنی منگل کی اشاعت میں بتایا ہے کہ یہ بھاری بھرکم چوپایہ اپنی آنکھوں کی بڑی بڑی بھنوؤں کے اشاروں سے فاتح ٹیم کے بارے میں بتائے گا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ وہ اس اونٹ کے ذریعے جمعرات کو شروع ہونے والے عالمی کپ کے میچوں کی پیشین گوئی کرے گا۔گذشتہ عالمی کپ میں پال دی آکٹوپس کا پیشین گوئی کا ریکارڈ بہتر رہا تھا۔اس مرتبہ اونٹ کی پیشین گوئی کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا اور یہ بتایا جائے گا کہ فٹ بال عالمی کپ کون سا ملک جیتے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں