شاہ عبداللہ کے لئے الازہر سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
جامعہ کا سعودی فرمانروا کی عالم اسلام کے لیے خدمات کا اعتراف
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی عالم اسلام کے لیے خدمات اور مصری قوم کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اپنانے کے اعتراف میں اُنہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔
جامعہ الازھر کے چیئرمین ڈاکٹر اسامہ العبد نے سرکاری خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی"مینا" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ الازھر شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے مصری قوم کی حمایت میں جرات مندانہ موقف اپنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ڈاکٹر اسامہ العبد نے مزید کہا کہ شاہ عبداللہ نے عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین کی انہی خدمات کی بدولت جامعہ الازھر نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
مصر:جامعہ الازہر نے فلم ''نوح'' کو خلاف اسلام قراردے دیا
حکام سے 28 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ
ایڈیٹر کی پسند -
معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی جامعہ الازہر سے مستعفی
شیخ الازہر احمد الطیب پر ''طاغوتی حکومت'' کی حمایت کرنے پر کڑی تنقید
مشرق وسطی -
مصر میں شیخ الازہر کی برخاستگی کا منصوبہ طشت ازبام
سلفی رکن اسمبلی کی خفیہ ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا
بين الاقوامى -
صدر مرسی اپنے نئے اختیارات معطل کر دیں جامعہ الازہر
حزب اختلاف اور صدر کے درمیان غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
مشرق وسطی -
شیخ الازہر نے صدر مرسی کے خلاف مظاہروں کو جائز قرار دے دیا
بعض علمائے دین کا حکومت مخالفین کو کافر قرار دینا غلط ہے:احمد الطیب
مشرق وسطی