دبئی :ڈرائیونگ کے دوران میک اپ اور کنگھی پر جرمانہ
میک اپ اور کنگھی پرمردو خواتین کی گاڑیاں ایک ماہ کے لیے ضبط ہوں گی
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے دبئی میں ڈرائیونگ کے دوران میک اپ کرنے اور بال سنوارنے والی خواتین اور مرد حضرات کے لیے 272 ڈالرز جرمانے کی سزا مقرر کی ہے۔
وزارتِ داخلہ نے پولیس کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ''ڈرائیونگ کے دوران بال سنوارنے اور چہرے کا بناؤ سنگھار کرنے کے عمل کو بھی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے ایسا جرم سمجھا جائے''۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق موٹر کار چلانے والی کوئی بھی خاتون اگر میک اپ کرتے ہوئے پکڑی گئی تو اس پر مذکورہ جرمانہ عاید کیا جائے گا،ایک ماہ کے لیے اس کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور اس کے لائسنس پر بارہ سیاہ نقاط لگا دیے جائیں گے۔
دبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران اپنے بالوں کو کنگھی کرنے اور مخصوص عربی پگڑی درست کرنے والے مرد حضرات کو بھی اس جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دبئی پولیس کے عمومی محکمہ برائے ٹریفک کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل سیف مہیرالمرزوئی نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کی اس طرح کی خلاف ورزیاں وفاقی ٹریفک قانون کے زمرے میں آتی ہیں۔البتہ ٹریفک اشاروں پر موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ڈرائیوروں کو اس سے کم تر جرمانہ کیا جاتا ہے اور انھیں چار سیاہ نقاط کے مطابق جرمانہ کیا جائے گا۔
انھوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ''بعض ڈرائیور حضرات اس شق کو غلط طور پر سمجھے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ اگر وہ ٹریفک اشارے پر رُکے ہوئے موبائل فون استعمال کررہے ہوں تو وہ اس شق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوتے کیونکہ ان کی گاڑی چل نہیں رہی ہوتی ہے بلکہ وہ رکی ہوتی ہے لیکن اگر کوئی ڈرائیور موبائل فون استعمال کررہا ہو تو اس کی مکمل توجہ گاڑی چلانے پر مرکوز نہیں ہوتی ہے اور وہ ٹریفک میں خلل ڈالنے یا کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے''۔
واضح رہے کہ دبئی ٹریفک پولیس نے اس سال اب تک ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کے خلاف 26533 کیس درج کیے ہیں۔
-
دبئی پولیس کے فلیٹ میں تین پہیّوں والی موٹر سائیکل کا اضافہ
بیش قیمت گاڑیوں، جدید آلات اور پرتعیش سہولتوں کی حامل دبئی پولیس کے فلیٹ میں حال ...
بين الاقوامى -
قطر، یو اے ای کی اٹھویں 'امارت' ہے: ڈپٹی چیف دبئی پولیس
دبئی کے ڈپٹی چیف پولیس اور سیکیورٹی ضاحی خلفان نے خلیجی ریاست قطر پر کڑِی تنقید ...
مشرق وسطی -
میجر جنرل خمیس مطر المزینہ دبئی پولیس کے سربراہ مقرر
جنرل المزینہ سیکیورٹی اداروں میں اہم عہدوں پر فائر رہے ہیں
مشرق وسطی -
دبئی: جدید ترین مرسیڈیز اور آڈیز گاڑِیاں پولیس کےسپرد
مہنگے ترین برانڈز پہلے بھی دبئی پولیس کے فلیٹ کا حصہ ہیں
مشرق وسطی -
پاکستان سے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کارروائی بحرہند میں دبئی پولیس کی مدد سے کی گئی
مشرق وسطی -
دبئی پولیس کے پٹرولنگ فلیٹ میں جدید قیمتی اور فینسی کار شامل
عالیشان گاڑی دبئی کی پر آسائش شناخت کا استعارہ بنے گی
بين الاقوامى