مسجد حرام میں 14 قد آدم LED سکرینز نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے حرمین شریفین کی توسیع کے ساتھ بیت اللہ شریف کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے الیکٹرانک آلات سے استفادہ کرانے کا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر مسجد حرام کے مختلف احاطوں میں چودہ بڑی الیکٹرانک اسکرینیں نصب کی جا رہی ہیں جن کی مدد سے زائرین کعبہ کو اہم معلومات اور رہ نمائی فراہم کی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینیر فارس بن مفوز الصآعدی نے میڈیا کو بتایا کہ ادارہ مسجد حرام اور اس کے بیرونی حاطوں کی دیکھ بحال، تحفظ اور زائرین کی رہ نمائی کے لیے جدید الیکٹرانک آلات نصب کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ مسجد حرام کے شاہ عبداللہ توسیعی پروجیکٹ کے تحت جہاں ایک طرف مسجد میں زیادہ سے زیادہ حجاج و معتمرین کی گنجائش پیدا کی گئی ہے وہیں اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت اور رہ نمائی کے لیے جدید آلات نصب کیے جا رہے ہیں۔ مسجد کے الیکٹرک، ٹیکنیکل اور صوتی سسٹم کو بھی اپ گریڈ کرنے کے ساتھ پرانے آلات کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں ‌نے کہا کہ مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین، حجاج و معتمرین کی آسانی اور رہ نمائی کے لیے 14 بڑی الیکٹرک LED طرز کی اسکرینیں نصب کی جا رہی ہے۔ تمام اسکرینوں کو وائر لیس انٹرنیٹ سروس "وائی فائی"سے مربوط کیا جائے گا۔ ہر اسکرین کو ایک خاص عنوان کے مطابق نصب کیا جائے گا اور کنٹرول روم سے اس پر دکھائے جانے والے مواد اور رہ نما ہدایات میں حسب ضرورت تبدیلی کی جا سکے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں