تیونسی خاتون کی دبئی میں ''چور کے ساتھ سیلفی''

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دبئی میں تیونس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک چور کے ساتھ اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے۔اس کے بارے میں اس خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ چور ان کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تھا اور اس کے بعد وہاں خواب خرگوش کے مزے لینے لگ گیا تھا۔

اس تیونسی خاتون نے اس مرد کو اپنے بستر پر سوتے ہوئے پایا تھا۔اس نے اس کے ساتھ اپنی تصویر بنائی اور اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھی:''میں گھر پہنچی تو میں نے نشے میں دھت ایک درانداز کو اپنے بستر پر موجود پایا۔اس نے چوری کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا''۔

اس کے بعد خاتون نے پولیس کو بُلا لیا اور اس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔اس پر گھر میں گھسنے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کا کہنا ہے کہ اس شخص پر چوری کی دفعہ نہیں لگائی جائے گی۔

بر دبئی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ خادم نے بتایا ہے کہ ''یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا تھا''۔ان کے بہ قول تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ شخص اپنے دوست اور اس عمارت کے چوکیدار سے ملنے کے لیے آیا تھا۔اس نے شراب پی رکھی تھی۔جب اس کا خوب خمار چڑھا تو یہ خاتون کے کمرے میں گھس گیا اور وہاں اس کے بستر پر دراز ہوگیا''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں