مسجد نبوی میں توسیع کا کام جاری رکھا جائے: شاہ سلمان
خادم الحرمین الشریفین نے مسجد حرم کے ساتھ مسجد نبوی کی توسیع کے منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاض حکومت الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے ساتھ پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کی خدمت کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدینۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے باسیوں اور زائرین روضہ رسول کی خدمت اور فلاح بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار مسجد نبوی کے توسیعی پروجیکٹ پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لینے کے بعد کیا۔ گذشتہ روز معاون وزیر خزانہ محمد بن حمود اور توسیعی منصوبے کے دیگر ذمہ داران نے شاہ سلمان کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع کے حوالے سے اب تک مکمل ہونے والے کام اور جاری کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
شاہ سلمان کو مسجد نبوی کی توسیع کے علاوہ جامع مسجد قباء کی توسیع، دارالھجرہ پروجیکٹ کے تحت 100 رہائشی اور کمرشل اپارٹمنٹس کی تعمیر کی تکمیل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
خیال رہے کہ مدینہ منورہ میں دارالھجرہ پروجیکٹ کا آغاز سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دور میں ہوا تھا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے لیے رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے لیے سڑکوں کا قیام، زائرین روضہ رسول کے ھجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات، توسیع مسجد نبوی اور دیگر مقدس مقامات کی توسیع کے دوران متاثر ہونے والے شہریوں کی بحالی اور آباد کاری اور مدینہ منورہ میں بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے قیام جیسے منصوبوں کے بارے میں بھی شاہ سلمان کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
-
مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے تیز رفتار ریل منصوبہ
سعودی شہریوں کیلیے روزگار اور بہترین سفری سہولتوں کا امتزاج
بين الاقوامى -
مسجد نبوی کا توسیعی منصوبہ ، کئی تاریخی مساجد زد میں
مدینہ کے شہریوں میں تشویش، محکمہ آثار سے مشاورت کا مطالبہ
بين الاقوامى -
مدینہ منورہ میں قرآن گاہ کی تعمیر سمیت 13 ثقافتی منصوبے
شہرالنبی کو اسلامی ثقافت کا مستقل دارالحکومت بنانے کے لیے سعودی حکومت کا اقدام
ایڈیٹر کی پسند -
مدینہ منورہ کی 120 مساجد کی تعمیر نو کے لیے چار کروڑ ریال مختص
منصوبہ خادم الحرمین کے ملک بھر کی مساجد کی بحالی کے پروگرام کا ایک حصہ ہے
بين الاقوامى -
مدینہ منورہ اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت قرار، جشن کی تیاریاں
آئندہ ہفتے مختلف ثقافتی نمائشوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
بين الاقوامى -
ماہ صیام،عید کی تاریخی یادگار’’ توپ‘‘ کی مدینہ طیبہ واپسی
سعودی عرب کی حکومت نے کئی سال کے وقفے کے بعد مدینہ منورہ میں ماہ صیام اور عید کی ...
بين الاقوامى