حاکم دبئی کے بیٹے آگ کے شعلوں سے جنگ میں مصروف!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمود جمعرات کے روز دی ایڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بجھانے والے فائر فائٹرز میں شامل تھے۔

شیخ منصور کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سول ڈیفنس کے دیگر اہلکاروں سمیت ہوٹل میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر میں شیخ منصور کو "ایڈریس ہوٹل" کے قریب کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جہاں پر نئے سال کی تقریبات سے کچھ دیر قبل ہی اگ لگ گئی تھی۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 14 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ یہ افراد بھی آگ کے بعد ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ایڈریس ہوٹل میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں 16 افراد کو معمولی، ایک شخص کو درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان میں اکثر افراد بھگدڑ اور دھویں میں سانس لینے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں