.

فیس بک پر مختلف 'ری ایکشنز' کو کیسے استعمال کیا جائے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'فیس بک' نے ری ایکشنز کے نام سے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف کرادی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نئی تبدیلی کو بڑے پیمانے پر صارفین پسند کر رہے ہیں کیونکہ اس کے بعد فیس بک پوسٹس کو صرف 'لایئک' کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک نے صارفین کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے 'انگوٹھا اوپر' جیسے بٹن کو تبدیل کرکے آپ کو اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کا موقع دیا ہے۔

فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ 'لایئک' ہر موقع کے لیے درست جذبہ نہیں ہوتا اور اس نے نئے آپشنز کو پیش کردیا ہے۔

ری ایکشنز نام کے اس فیچر میں 5 ایموجیز فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں۔

' لو'، ' ہا ہا' ، ' wow '، ' سیڈ' اور اینگری جیسے 5 دلچسپ ایموجیز اب لایئک بٹن کا استعمال بہترین بنادیں گے کم از کم فیس بک کا تو یہی خیال ہے۔