یہود مخالف تبصرے پر کویتی طالبہ کا یونیورسٹی سے اخراج
فرانسیسی جامعہ نے امیرہ جمعہ کے فیس بک تبصرے کو یہود دشمنی قرار دیا تھا
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی ایک اعلی درجے کی شہرت رکھنے والی یونی ورسٹی "Sciences Po" نے ایک کویتی طالبہ کو فیس بک پر اپنے خیالات کے اظہار کی وجہ سے یونی ورسٹی سے خارج کر دیا۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کے نزدیک طالبہ کا تبصرہ یہود دشمنی پر مبنی تھا۔
کویتی طالبہ امیرہ جمعہ نے فیس بک پر ایک شخص کے ساتھ فلسطینیوں کے حوالے سے جاری بحث کے دوران لکھ دیا کہ یہودی تو "چوہے ہوتے ہیں جن کا کسی جگہ سے تعلق نہیں ہوتا ہے"۔ طالبہ نے مزید کہا کہ "میں فرانس کی کوئی مہاجر نہیں، میں کویت سے ہوں، میرا ملک تمہیں اور تمہارے والدین کو خرید کر اوون میں ڈال سکتا ہے"-
اس دوران 20 سالہ کویتی طالبہ امریکا میں فرانسیسی سفارت خانے کے ثقافتی شعبے میں تربیت حاصل کر رہی تھی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے امیرہ جمعہ کو کام سے روک دیا کیوں کہ مذکورہ عبارتیں فرانس اور یورپ میں مجرمانہ عبارتیں سمجھی جاتی ہیں جن پر قانونی سزا کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
بعد ازاں کویتی طالبہ نے اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے غلطی کو تسلیم کرلیا اور کہا کہ وہ تبصرہ کرتے ہوئے غصے اور مایوسی کا شکار ہو گئی تھی۔ تاہم اس کے چند ماہ بعد فرانسیسی یونی ورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے امیرہ جمعہ کو ملک کے مؤقر ادارے سے خارج کر دیا۔ یونی ورسٹی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جامعہ کی تاریخ میں کسی بھی طالب علم کو نکال دینے کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔ اس سے قبل ڈسپلنری کمیٹی کا اقدام طلبہ کی سرزنش اور نوٹس جاری کرنے تک محدود رہا ہے۔
یونی ورسٹی نے ذرائع ابلاغ کو باور کرایا ہے کہ کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران کویتی طالبہ امیرہ جمعہ کا رویہ "مثالی" رہا۔ ساتھ ہی انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس پورے عمل کے دوران وہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکی۔
-
اسرائیلی مذمت کی لہر یہود مخالف لہر نہ بنے: اقوام متحدہ
بان کی مون کا مغربی ممالک میں اسرائیل مخالف احتجاج کے بعد بیان
مشرق وسطی -
اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والوں سے لڑائی ہو گی، نیتن یاہو
بائیکاٹ کرنے والے یہود مخالف ہیں، امریکی یہودی لیڈروں سے خطاب
بين الاقوامى -
ٹویٹر نے یہود مخالف ڈیٹا فرانسیسی حکام کے حوالے کردیا
یہودی طلبہ یونین کا ٹویٹر کے خلاف 3 کروڑ 85 لاکھ یورو ہرجانے کا دعویٰ
بين الاقوامى -
یہود مخالف بیان دینے پر لارڈ نذیر کی پارٹی رکنیت معطل
'لیبر پارٹی یہود مخالف جذبات کی مذمت کرتی ہے'
بين الاقوامى -
یہود مخالف تقریر کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا محمد مرسی
امریکا نے مصری صدر کی تقریر کے مندرجات کی مذمت کر دی
مشرق وسطی