بُڑھاپے میں خواتین کے صحت مند رہنے کے لیے 5 غذائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اگرچہ بڑھاپے کی بیماریاں اور آزادی چھن جانے کا خوف ایسے بھوت کی مانند ہیں جو بڑھتی عمر کے ساتھ بہت سی خواتین کا پیچھا کرتا ہے تاہم ماہرین نے ایسے جادوئی حل تک پہنچ جانے کی تصدیق کی ہے جو اس مرحلے کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق ماہرین نے خواتین کو 5 غذائیں کھانے کی ہدایت کی ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ اچھی صحت سے لطف اندوز ہونے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

غذائی رجحانات اور نقل و حرکت کے مسائل کے درمیان تعلق کے بارے میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتائج سے محققین نے اس بات کا حوالہ دیا ہے کہ موسمی، سیب، ناشپاتی، سلاد پتہ اور اخروٹ کھانے سے خواتین بڑھتی عمر کے مراحل میں بھی حرکت کرنے اور روزانہ کی سرگرمیاں انجام دینے پر قادر ہوسکتی ہیں۔

تحقیق میں 30 برسوں کے دوران 54762 خواتین کی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ 1992 اور 2008 کے درمیان شریک خواتین سے ان کی ظاہری کام کاج سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ ان کے جوابات کی روشنی میں محققین نے واضح کیا ہے کہ پھلوں، سبزیوں کے ساتھ ساتھ شکر کے مشروبات ، نمک اور ناسیر شدہ چکنائی کی کم مقدار پر مشتمل غذائی نظام عام طور سے خواتین میں بڑھتی عمر کے ساتھ کمزوری کی شرح کو کم کرتا ہے۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیق میں صرف خواتین کو شامل کیا گیا ہے لہذا اس کے نتائج کا ممکنہ طور پر مردوں پر اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

سابقہ طبی تحقیقوں میں باور کرایا گیا تھا کہ ہفتے میں دو مُٹّھیوں کے برابر میوہ جات کھانے کا خواتین کی عمر میں اضافے کے حوالے سے ہفتے میں 4 گھنٹے دوڑنے جیسا اثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ اخروٹ سے دل کے دورے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ دیگر میوہ جات کی نسبت اینٹی آکسائڈز کی زیادہ مقدار پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے الزہائمر اور چھاتی کے سرطان کو بھی روکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size