یمن سے دراندازی کے مرتکب چھ باغی سعودی فوج نے ہلاک کر دیئے
سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر حوثی باغیوں اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں کی جانب سے دراندازی کی کوشش سعودی عرب کی مشترکہ فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناکام بناتے ہوئے چھ باغیوں کو ہلاک کر دیا.
'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق یمن کے پندرہ باغی سعودی سرحد کے قریب آبادی والے علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے. سرحد پر کیمرہ مانیٹرنگ سسٹم میں ان کی مشکوک حرکات دیکھتے ہوئے سعودی فوج کے سرحدی محافظین نے انہیں للکارا لیکن یمنی باغیوں نے پیش قدمی نہیں روکی، جس سعودی فوج نے فائرنگ کر کے6 درانداز ہلاک کر دیئے.
ادھر اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے حجہ گورنری کے علاقے میں حوثی باغی ملیشیا کے زیر استعمال متعدد فوجی گاڑیاں اور ساز و سامان تباہ کر دیا. ان گاڑیوں پر لادا سامان میدی اور حرض تک پہنچانا مقصود تھا.
-
''سعودی عرب خودکش بم حملوں کے بعد مزید مضبوط اور متحد ہوگا''
سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی کے نزدیک خودکش بم حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے ...
بين الاقوامى -
سعودی فضائیہ نے یمن سے داغا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
یمن کی حدود میں میزائل لانچنگ پیڈ بھی تباہ
بين الاقوامى -
عراق میں سعودی عرب کے خلاف شرانگیز فرقہ وارانہ مہم
بغداد میں سعودی سفیر کو دھمکیاں
بين الاقوامى