پاؤں کی بدبو سے نجات کے لیے 10 قدرتی طریقے
بہت سے لوگ پاؤں کی بدبو کے مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہت مرتبہ بالخصوص کام کے دوران یا اپنی نجی زندگی میں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ بہت سے لوگ پاؤں میں پسینہ آنے کے مسئلے میں مبتلا ہوتے ہیں جہاں یہ پسینہ جرثومے کے ساتھ مل کر ناگوار بُو کا سبب بنتا ہے۔
اس کے علاوہ تنگ جرابوں اور جوتوں کو طویل دورانیے تک پہنے رہنے سے اچھی طرح ہوا داری نہیں ہوپاتی جس سے یہ بدبو کا مسئلہ اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کی رپورٹ کے مطابق 10 قدرتی طریقوں سے آپ پاؤں کی نا خوش گوار بُو سے بآسانی چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
1 – ٹیلکم پاؤڈر
ٹیلکم پاؤڈر یا بچوں کے پاؤڈ کے استعمال سے پاؤں کی بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور اس دوران طویل دورانیے تک خوشبو برقرار رہتی ہے۔
2 – کھانے کا سوڈا
کھانے کے سوڈے کا پاؤڈر پاؤں پر ملنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل جرثومے کو پاؤں کی بدبو کا سبب بننے سے روک دے گا۔ اس کے علاوہ تھوڑا سا پاؤڈر جوتے اور جرابوں میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
3 – لیونڈر کا تیل
ایک برتن میں صاف پانی لے کر اس میں تھوڑا لیونڈر کا تیل ملا دیں اور پھر کچھ دیر کے لیے اس میں دونوں پاؤں ڈوبے رہنے دیں۔ اس کے علاوہ لیونڈر کے تیل سے دونوں پاؤں کو اچھی طرح رگڑا جا سکتا ہے۔ یہ تیل بدبو کا سبب بننے والے جرثومے کو مار دیتا ہے۔
4 – سبز چائے
ایک برتن میں نیم گرم صاف پانی لے کر اس میں سبز چائے کے ٹی بیگز ڈال دیں۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لیے اس میں دونوں پاؤں ڈبو کر رکھیں۔ اس طرح جراثیم سے نمٹ کر پاؤں میں خوشبو پیدا کی جاسکتی ہے۔
5- ملح الطعام
صاف پانی سے بھرے برتن میں تھوڑا کھانے کا نمک ملا دیجیے اور اس میں پاؤں ڈال کر بیٹھ جائیں۔ کچھ دیر بعد دونوں پاؤں پانی سے نکال کر ہوا میں رہنے دیں تاکہ وہ قدرتی طور پر خشک ہو جائیں۔ اس طرح بدبو کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔
6 – سیب
سیب کے اندر جست (زنک) کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ پاؤں کی بدبو ختم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ پہلے سیب کو اچھی طرح سے پیس لیں ، اس کے بعد اس نرم مرکب کو دونوں پاؤں پر مل دیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں۔
7 – لونگ
کچھ عدد لونگ لے کر جوتے یا جرابوں میں رکھی جاسکتی ہیں۔ اس طرح پاؤں میں طویل دورانیے تک خوش گوار بُو باقی رہے گی۔
8 – جئی
جئی کو پاؤں کی بدبو روکنے کی غرض سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیم گرم پانی سے بھرے برتن میں تھوڑا سا جئی کا پاؤڈ ڈالیں اور پھر دنوں پاؤں اس پانی میں رکھ کر انہیں اچھی طرح ملیں۔ اس کے بعد پاؤں کو صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔
9- غسول الفم
جی ہاں منہ کو دھونا.. جس طرح منہ کی بدبو کا سبب بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے اسی طرح منہ کے دھونے سے پاؤں کی بدبو پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ عمل جراثیم کو مار دیتا ہے اور پاؤں کی خوش گوار بو حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
10 – سبزیوں کا تیل
کسی بھی قسم کا سبزی کا تیل تھوڑی مقدار میں لے کر ہاتھ کی ہتھیلی پر ڈالیے اور جرابیں پہننے سے قبل اس کو اچھی طرح پاؤں پر مل لیجیے۔ پاؤں کی بدبو کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اس عمل کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔