سعودی عرب : 16 سالہ دوشیزہ کی 70 سالہ بوڑھے سے شادی کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے صوبے تبوک کے گورنر فہد بن سلطان نے ایک 16 سالہ لڑکی کی 70 سالہ بوڑھے سے شادی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں شہریوں کی جانب سے اس شادی پر تشویش کے اظہار کیا گیا ہے۔اس کے بعد گورنر نے ایک عدالت سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کہا ہے۔عدالت اس امر کا بھی جائزہ لے گی کہ آیا یہ شادی مذہبی لحاظ سے قابل قبول ہے یا نہیں ۔

متعلقہ حکام نے دونوں فریقوں کو طلب کر کے ان کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں اور نوعمر دُلھن نے بھی اپنا بیان قلم بند کرا دیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ بوڑھے شوہر سے اپنی شادی پر راضی ہے اور اس کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکی کی رضا مندی کی صورت میں عدالت کیا فیصلہ دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size