برازیل : مالک کی وفات پر گھوڑے کا پُر اثر الوداعی انداز
برازیل کے شہر پارائیبا میں 34 سالہ نوجوان "ویگنر دی لیما فیجواردو" کے جنازے کے شرکاء اُس وقت حیران رہ گئے جب ویگنر کے پالتو گھوڑے نے اپنے مالک اور زندگی کے ساتھی کی میت پر شدید رنج کا اظہار کیا۔
برطانوی اخبار "میٹرو" کے مطابق 3 جنوری کو ادا کی جانے والی آخری رسومات کی تصاویر میں "سیرینو" نامی گھوڑا تابوت کے اندر اپنے مالک کی لاش پر منہ رکھ کر دیر تک آنسو بہاتا رہا۔ گویا کہ سیرینو نے حاضرین کے سامنے ثابت کر دیا کہ وہ موجودہ صورت حال پر انتہائی رنجیدہ ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ "سیرینو" گھوڑے کا اپنے متوفی مالک اور اس کے تمام اہل خانہ کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ اسی واسطے وہ اپنے مالک کے جنازے میں پیش پیش رہا۔
ویگنر یکم جنوری کو سال کے پہلے روز موٹر سائیکل کے حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس کے فوری طور پر دو آپریشن کیے گئے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ویگنر کے ایک عزیز نے بتایا کہ سیرینو گھوڑا اپنے مالک ویگنر کی کُل کائنات تھا۔
-
برازیل: 200 قیدی جیل توڑ کر کیسےفرار ہوئے؟
برازیل میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی ایک بڑی جیل سے 200 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے ...
بين الاقوامى -
سعودی شہریوں کو برازیل کے سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے برازیل میں ریو اولمپکس کو دیکھنے کے لیے جانے والے ...
بين الاقوامى -
برازیل میں بچے کا ایک باپ، دو مائیں اور چھ دادے دادیاں
برازیل کے ایک جج نے سول ریکارڈ سیکشن کو ایک بچے کی منفرد رجسٹریشن کی اجازت دیتے ...
بين الاقوامى