ٹرمپ کا "قاتلانہ حملے" کی کوشش کرنے والے کو جواب ؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ریپ سنگر "Snoop Dogg" کے اُس گانے کی وڈیو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں مذکورہ گلوکار کو امریکی صدر کے بھیس میں ایک بھانڈ کی جانب جعلی پستول کا رخ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ " تصور کریں کہ اگر اسنوپ ڈوگ اس پستول کا رخ سابق صدر اوباما کی جانب کر کے گولی چلاتا تو کیا ہوتا ؟ یقینا اس کا انجام جیل کی صورت میں آتا ! "۔
ڈوگ کے مسخرے پن پر مشتمل گانے "Lavender" میں کئی امور کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ ان میں ہجرت اور پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کا قتل شامل ہے۔ اس کے علاوہ وڈیو میں متعدد مسخرے بھی نمودار ہوئے ہیں جن میں ایک کو "رونلڈ کلمپ" کا نام دیا گیا۔
گانے کے اختتام کے قریب ڈوگ نے ٹرمپ کا بھیس اختیار کرنے والے شخص کے سر کی جانب پستول کا رخ کیا اور پھر اس جعلی ہتھیار سے ایک چھوٹا سا پرچم نکلتا ہے جس "بینگ" کا لفظ لکھا ہوتا ہے۔
ایک ہفتہ قبل ایک ویب سائٹ TMZ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے اس گانے کی وڈیو کو " انتہائی ہتک آمیز" قرار دیتے ہوئے کہا گلوکار ڈوگ پر لازم ہے کہ وہ معذرت کا اظہار کرے۔
کوہن کے مطابق " صدر کو ہلاک کرنے کی کوشش دکھائے جانے میں قطعا کوئی تفریحی پہلو نہیں ہے۔ اگر ایسا صدر اوباما کے ساتھ بھی ہوتا تو میں اس کو یکسر مسترد کر دیتا.. اور یقینا صدر ٹرمپ کے ساتھ تو میں اس کو قبول کر ہی نہیں سکتا۔ پوری ایمان داری سے دیکھا جائے تو اس میں کوئی تفنن یا فن کی بات نہیں"۔
اس وڈیو پر ریپبلکن سینیٹرز مارکو روبیو اور ٹیڈ کروز کی جانب سے بھی نکتہ چینی کی گئی۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مسخرے کے طور پر ہی دیکھتے ہیں۔
-
ٹرمپ کو ایک اور صدمہ: سفری پابندی کا نیا صدارتی حکم نامہ بھی معطل
امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی نئی ...
بين الاقوامى -
شہزادہ محمد اور ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو نکیل ڈالنے پر متفق
داعش کو کچلنے کے لیے عسکری تعاون بڑھائیں گے: وائٹ ہاؤس
بين الاقوامى -
ظہرانہ جو ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان اہم ملاقات میں بدل گیا
منگل کے روز وہائٹ ہاؤس میں سعودی نائب ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ...
بين الاقوامى