امراض جلد کا علاج .. انجیر کے بیجوں کے تیل کے حیران کن فائدے
ایک ترک محقق کی جانب سے کیے جانے والے علمی مطالعے میں ثابت کیا گیا ہے کہ انجیر کے بیجوں سے نکالے گئے تیل کے اندر وٹامن"E" اور "اومیگا 3" کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
ترک محقق فاتح آئدن نے اپنی یہ سائنسی تحقیق ترکی کے مغربی حصے میں واقع علاقے نازیللی میں کی۔ یہ علاقہ خشک انجیر کی پیداوار میں پوری دنیا میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ یہ بات ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناضول نے بتائی۔
ترکی کی Ege University میں اپنی اس تحقیق کی بنیاد پر فاتح آئدن نے انجیر کے بیجوں کے تیل سے متعدد جلدی امراض کا علاج تیار کرنے کے واسطے ایک خصوصی مرکز قائم کیا ہے۔
آئدن کا کہنا ہے کہ پورے ترکی کے لوگوں بالخصوص خواتین میں اُن کی مصنوعات کی طلب بہت زیادہ ہے۔
ترک محقق کے مطابق 15 کلوگرام انجیر سے تقریبا 1 کلوگرام تیل حاصل ہوتا ہے۔
آئدن کا کہنا ہے کہ ان کی مصنوعات کے ذریعے آنکھوں کے گرد جھریاں ختم ہو سکتی ہیں اور اس کے علاوہ جلد پر جلنے کے نشانات اور زخم اور پیدائشی طور پر جلد کی خرابی کا علاج کیا جا سکے گا۔
-
فلسطین میں زیتون کے باغوں پر یہودی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ
راتوں رات سیکڑوں پھل دار درخت قلم
مشرق وسطی -
اس عورت نے اپنے جلے زخموں کو مچھلی کی جلد سے کیوں ڈھانپا؟
برازیلی ڈاکٹروں نے لا علاج حد تک جلنے والی جلد اور زخموں کے علاج کی ایک نئی تکنیک ...
ایڈیٹر کی پسند -
پانی میں ہماری انگلیوں کی جلد سُکڑ جانے کی وجہ !
بہت سے لوگوں کے ذہن میں سوال آتا ہے کہ جب ہم زیادہ دیر تک پانی میں رہتے ہیں تو ...
ایڈیٹر کی پسند