یمن کے معزول صدر کی سیاسی تنہائی میں مزید اضافہ
پیپلز کانفرنس کے 20 رہنما علی عبداللہ صالح سے بغاوت کر گئے
یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت پیپلز کانفرنس کے متعدد اہم قائدین انہیں داغ مفارقت دے کر حکومتی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب الحدیدہ شہر میں پیپلز کانفرنس کے صدر عصام شریم سابق صدر کو جل دے کر حکومتی جماعت میں شامل ہوئے۔
کثیر الاشاعت عرب روزنامہ 'الشرق الاوسط' کے مطابق علی عبداللہ صالح کی جماعت چھوڑ کر سرکاری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما ہمسایہ عرب ملکوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں صالح نواز جنگجو ملیشیا نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں تھیں۔
عصام شریم نے بتایا کہ پیپلز کانفرنس کے دیگر رہنماؤں سے یمن میں رابطے جاری ہیں اور انہیں علاحدگی کے اعلان سے قبل ملک سے نکالنے کی سبیل کی جا رہی ہے۔
نیز حکمران جماعت کو اس بار پر راضی کیا جا رہا ہے کہ پیپلز کانفرنس کو چھوڑنے والے سیاسی رہنماؤں کا اپنی صفوں میں خیر مقدم کرنے کے لئے اہتمام کیا جائے۔
-
جنگ زدہ یمن کی مالی مدد میں خلیجی ممالک سب سے آگے
عرب اتحاد نے ایران کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے:بن دغر
مشرق وسطی -
یمن : حضرموت میں القاعدہ سے آزادی کا سال پورا ہونے پر جشن کا سماں
یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضرموت میں القاعدہ سے آزادی کا سال پورا ہونے پر جشن کا سماں ...
بين الاقوامى -
یمن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سعودی عرب کے 12 فوجی شہید
یمن کے علاقے مآرب میں فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں چار ...
بين الاقوامى