سعودی خواتین کو درپیش چیلنجوں سے بہت کچھ سیکھا: ایوانکا ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مملکت میں خواتین سے ملاقات کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ " میں نے آج سعودی خواتین قیادت کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران ان کی کامیابیوں ، چیلنجوں اور مستقبل کے ویژن سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملا"۔

اس سے قبل ایوانکا نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں سعودی فرماں روا اور ان کے خاندان کی جانب سے گرم جوش استقبال پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اُن کے لیے ایک اعزاز ہے۔

امریکی صدر کی بیٹی اپنے شوہر جیراڈ کُشنر کے ساتھ ہفتے کے روز ریاض کے ایک ہوٹل میں امریکی صدارتی وفد کی قیام گاہ پہنچی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size