برج الخلیفہ کی مانچسٹر دہشت گردی کے متاثرین سے یکجہتی
اظہار یکجہتی کے طور پر برج الخلیفہ نے برطانوی پرچم اوڑھ لیا
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں گذشتہ روز دہشت گردی کی مجرمانہ کارروائی کے بعد جہاں متحدہ عرب امارات نے سرکاری سطح پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ نے بھی برطانوی پرچم اوڑھ کر مانچسٹر دہشت گردی کے متاثرین سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
گذشتہ روز برج الخلیفہ کے بیرونی حصے کو برطانوی پرچم کے خصوصی رنگوں سے سجایا گیا۔ خیال رہے کہ برج الخلیفہ دنیا بھر میں خوشی اور دکھ کے مواقع پر اپنے مخصوص انداز میں اس کا اظہار کرتا ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں ایک محفل موسیقی پر حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کی شناخت 22 سالہ سلمان العبیدی کے نام سے کی گئی ہے جس کا آبائی تعلق لیبیا سے ہے۔ اس واقعے میں بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
-
23 مارچ: دبئی کے برج الخلیفہ پر پاکستانی پرچم کے جگمگاتے رنگ
یومِ پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں آج جمعرات کی شب دنیا کی سب سے بلند وبالا ...
پاكستان -
’العربیہ‘ چینل کا نام برج الخلیفہ کی بلندیوں پر چمک اٹھا!
دنیا کی بلند ترین عمارت کا ’العربیہ‘ کی خدمات کو شاندار خراج تحسین
ایڈیٹر کی پسند -
برج الخلیفہ میں آتش بازی سے سال نو کا والہانہ استقبال
متحدہ عرب امارات کے سیاحتی وتجارتی مرکز دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت ...
بين الاقوامى