حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل
مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ شریف میں حجر اسود کی حفاظت پر مامور اہلکار کے ذمہ متعدد ذمہ داریوں کی انجام دہی شامل ہے۔ ان میں ضیوف الرحمان [ عازمین حج وعمرہ] کی رہ نمائی، حجر اسود کو بوسہ دینے کا طریقہ اور حجر اسود کے مقام پر رش کم کرنے جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی سیکیورٹی فورز کے ترجمان سامح السلمی نے بتایا کہ حجر اسود کی سیکیورٹی پرمامور اہلکار کو ہر گھنٹے بعد تبدیل کیا جاتا ہے۔ جلدی تبدیلی کا مقصد اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رکھنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حجر اسود کے پہرے دار حجاج و معتمرین کی ہنگامی حالت میں مدد، ان کے بے ہوش ہونے یا گرنے کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع پہنچاتے ہیں۔
خیال رہے کہ حجر اسود کی خانہ کعبہ میں نصب ایک سیاہ پتھر ہے۔ حجاج، معتمرین اور زائرین اس پتھر کو چومنے اور چھونے کو کار ثواب سمجھتے ہیں۔
-
حجر اسود کو بوسہ.. سکیورٹی اہل کار کی بوڑھے نابینا کی معاونت
سوشل میڈیا پر ایک نئی وڈیو زیر گردش ہے جس میں حرم مکی میں ایک عمر رسیدہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
خانہ کعبہ کے اہم مقامات تاریخ کے آئینے میں!
غلاف کعبہ، ہالہ حجر اسود، باب کعبہ، میزاب اور الشاذوران کی تاریخ
مشرق وسطی -
حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے خواتین کے الگ نظام الاوقات پرغور
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ میں مذہبی امور کی نگران کمیٹی میں ایک نئی تجویز پیش کی گئی ...
بين الاقوامى