دبئی سے لندن چار گھنٹے: سفر کے شوقین سامان باندھ لیں، خواب پورا ہونے کو ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دنیا کے معروف ترین دبئی ایئر شو میں ایسا طیارہ متعارف کرایا گیا ہے جو لندن سے دبئی کے درمیان ساڑھے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ محض 4 گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں بین الاقوامی ایئر شو جاری ہے جس میں دنیا بھر کی طیارہ ساز کمپنیاں اپنے جدید ترین طیارے متعارف کرارہی ہیں۔ ایئر شو میں ایسا طیارہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو دبئی سے لندن جانے والے مسافروں کو محض 4 گھنٹے میں ان کی منزل پر پہنچا سکتا ہے۔

بوم سپر سانک نامی اس مسافر بردار طیارے کو بنانے والی کمپنی بوم کے بانی بلیک شول نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سپر سانک طیارہ عام ایئر کرافٹ طیارے سے 2.6 گنا زیادہ تیز رفتار ہے اور یہ 55 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ طیارے کی باقاعدہ کمرشل پروازیں 2020 تک شروع کردی جائیں گی اور اس طیارے کا کرایہ کسی بھی ایئرلائن کے بزنس کلاس کے ٹکٹ کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ دبئی اور لندن کا درمیانی فاصلہ 5 ہزار 500 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جسے طے کرنے میں عام پروازیں کم از کم 7 گھنٹے لگاتی ہیں، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کا فاصلہ 1432 کلومیٹر ہے جسے ہوائی جہاز دو گھنٹے میں طے کرتے ہیں تاہم اگر یہ طیارہ کراچی سے اسلام آباد پرواز کرے تو محض ایک گھنٹے میں منزل تک پہنچ جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size