حزب اللہ نواز لبنانی شاعر کی خانہ کعبہ کے خلاف ہرزہ سرائی
سوشل میڈیا میں فارس اسکندر کی شرمناک جسارت پر غم وغصے کی لہر دوڑ گئی
لبنان میں سرگرم شیعہ حزب اللہ نامی شیعہ ملشیا کے وفادار شاعر، فنکار فارس اسکندر نے خانہ کعبہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے پوری عرب دنیا میں سوشل میڈیا پر غیض وغضب کی لہر دوڑا دی۔ سوشل میڈیا پر پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فارس اسکندر کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنا دیا جائے۔ مقاما ت مقدسہ کے خلاف زبان درازی پر مقدمہ چلایا جائے۔
بیروت سے شائع ہونے والے عرب روزنامہ ‘النھار’ کے مطابق اسکندر نے عرب دنیا کا موڈ دیکھتے ہوئے وڈیو کلپ جاری کرکے ہرزہ سرائی کو نیا رخ دینے کی کوشش کی۔ اس نے کہاکہ میں نے خانہ کعبہ سے انتہائی محبت کا اظہار کرنے کیلئے اس قسم کی بات کہی تھی کہ اسے مکہ مکرمہ سے لبنان منتقل کردیا جائے۔ میں نے آرزو ظاہر کی تھی کہ کاش خانہ کعبہ لبنان بلکہ میرے اپنے گھر میں ہو۔
اسکندر نے اس کلپ میں بھی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے دعوﺅں کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے وزیر اعظم سعد الحریری کو رہا کر دے۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سلطان الحربی نے شیخ محمد بن زاید سے مطالبہ کیا کہ اسکندر کو خانہ کعبہ کے خلاف زبان درازی پر متحدہ عرب امارات میں بلیک لسٹ کردیا جائے۔ جیری ماہر نے کہا کہ کاش متحدہ عرب امارات محمد اسکندر اور اسکے بیٹے فارس کو اپنے یہاں کسی بھی تقریب میں شریک ہونے سے روک دیں۔ سلطان العتیبہ نے بتایا کہ اسکندر امارات میں بلیک لسٹ ہے۔
محمود ابو علی نے کہا کہ فارس اسکندر، حسن نصر اللہ کا گلوکار ہے۔ ایک اور شخص نے کہاکہ فارس اسکندر لبنانی جوکر ہے اسی لئے وہ خانہ کعبہ کے حوالے سے شرمناک باتیں کر رہا ہے اور اس پر باقاعدہ گانا بنائے ہوئے ہے۔ حزب اللہ کے ایک اور حامی نے مطالبہ کیا کہ فارس اسکندر کے گانے کی وڈیو بڑے پیمانے پر پوری عرب دنیا کو دکھائی جائے تاکہ انہیں پتہ ہو کہ خلیج اور مسلمانوں کے حقیقی دشمن کون ہیں۔
-
توہین کعبہ پر مکہ کے گورنر کا اظہار ناراضی
پولیس اہلکار کو تفتیش کے بعد کڑی سزا دینے کا عزم
ایڈیٹر کی پسند -
'الجزیرہ' سعودیہ دشمنی میں خانہ کعبہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آیا
قطر کے دارلحکومت دوحہ سے عربی اور انگریزی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ...
مشرق وسطی -
ایرانی باد شاہ کے مزار کے گرد خانہ کعبہ کی طرح طواف
خمینی سلسلے کے بانی بادشاہ ’قورش‘ کا قومی دن آج منایا جا رہا ہے
بين الاقوامى -
عہد قدیم سے یمنیوں کے خانہ کعبہ پر حملے
کیا یمن کے حوثیوں کا خانہ کعبہ پر قبضہ کا منصوبہ ہے؟ اس سوال نے ایسے اعلان و عزائم ...
سیاست -
مخبوط الحواس افریقی شہری کی خانہ کعبہ میں توڑ پھوڑ
ننگ دھڑنگ شخص دیوار حجر اسماعیل پر چڑھ گیا، فانوس توڑ ڈالے
بين الاقوامى -
خانہ کعبہ میں توڑ پھوڑ کرنے والا 'پاگل' افریقی گرفتار
خانہ کعبہ میں ایک مخبوط الحواس شخص کی جانب سے توڑ پھوڑ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے ...
مشرق وسطی