'الجزیرہ' سعودیہ دشمنی میں خانہ کعبہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

قطر کے دارلحکومت دوحہ سے عربی اور انگریزی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ نیوز چینل نے سعودی عرب دشمنی میں آخری حدوں کو چھونا شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں چینل کے پلیٹ فارم سے خانہ کعبہ کی بے حرمتی کی قابل مذمت جسارت کا ارتکاب کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

الجزیرہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ضیوف الرحمان کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کیلئے متحرک سائبان نصب کیا گیا تو مسجد الحرام، امریکا کے تفریحی شہر لاس ویگاس میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کی حیثیت [نعوذ باللہ] عبادت گھر کے بجائے تفریحاتی مرکز جیسی ہو جائے گی۔

دنیا بھر سے مسلمانوں، دانشوروں اور اہل قلم نے مسجد الحرام کو لاس ویگاس سے تشبیہ دینے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مذمت اور غم وغصے کا اظہار جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں