الریاض میں 30 لاکھ ریال مالیت کے قالین کی حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک قالین کی نیلامی کی قیمت تین ملین ریال تک پہنچنے پر لوگ حیران ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس قالین کی حقیقت سے پردہ ہٹایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے الزل بازار میں دو قالینوں کونیلامی کے لیے پیش کیا گی۔ ان میں سے ایک قالین کی قیمت بڑھتے بڑھتے تین ملین ریال تک جا پہنچی۔
سوشل میڈیا پر قالین کی غیرمعمولی قیمت پر بحث بھی جاری ہے۔بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانی اور استعمال شدہ ’زولیہ‘ قالین کی اتنی قیمت قابل مذمت ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ ہم اونٹون کی نیلامی سےآگے بڑھ کر اب قالینوں کے نیلامی میں داخل ہوگئے ہیں۔
الریاض میں الزل نیلام بازار کے ابو فہد نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر قالین کی قیمت مزاح کا روپ اختیار کرگئی حالانکہ اس کی قیمت 3200 ریال تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے دوست نے اونچی آواز میں مزاح میں اعلان کیا کیا قالین کی قیمت ملین میں جا پہنچی ہے ۔ اس پر کچھ لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے ساتھ اس کی قیمت تین ملین ریال قراردی حالانکہ ایسا نہیں۔
-
مسجد حرام کے "قالین" ان ممالک سے درآمد کیے گئے !
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں مسجد حرام کی صفائی اور ...
مشرق وسطی -
350 برس قدیم ایرانی قالین کی امریکا میں 33 ملین ڈالرز کی کامیاب بولی
قالین امریکی شہری نے1925 میں آرٹ گیلری کو عطیہ کیا تھا
بين الاقوامى -
سیسی بنے "بھائیوں" کے میزبان، تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی دفتر کے نگران بدر العساکر نے شہزادہ ...
بين الاقوامى